بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں تحصیلدار کی گاڑی پر بم حملے کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے تحصیلدار تمپ عابد بلوچ کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیلدارکی گاڑی گرلز ہائی سکول کے قریب پہنچی تو سڑک پر نصب بم پھٹ گیا جس سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم تحصیلدار حملے میں محفوظ رہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔