تربت: دھرنا مظاہرین کا میت کیساتھ احتجاجی ریلی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

تربت میں دھرنا مظاہرین نے میت کیساتھ احتجاجی ریلی نکالی اور مختلف شاہراہوں پر گشت کرکے ماورائے عدالت لاپتہ افراد کے جعلی مقابلوں میں قتل اور جبری گمشدگیوں میں اضافے پر پاکستانی فوج ، ایف سی ، سی ٹی ڈی ودیگرسیکورٹی اداروں کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گزشتہ پانچ دنوں سے شہید فدا احمد چوک پر بالاچ بلوچ کی میت کے ساتھ سینکڑوں افراددھرنادیئے بیٹھے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جاری دہشتگردی اور انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے پاکستانی فوج ،اس کے تشکیل کردہ سول ملیشیااور دیگر سیکورٹی ادارے ہیں جن کی موجودگی میں نہ تو بلوچ عوام محفوظ ہیں اور نہ ہی امن و امان قائم ہوسکتی ہے ۔

گذشتہ روز دھرنا مظاہرین نے سیشن کورٹ کے سامنے اورسی پیک روٹ ڈی بلوچ کے مقام پر بھی دھرنا دیا جس سے ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگئی تھی ۔

دھرنا مظاہرین کی کال پر آج ضلع کیچ سمیت پنجگور و گوادر میں شٹر ڈائوں ہڑتال سے تمام کاروباری مراکز بند رہے ۔

واضع رہے کہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے بانک ئِ چڑھائی میں گذشتہ دنوں 22نومبر کی رات سی ٹی ڈی نے ایک جعلی مقابلے میں 4افراد کو قتل کرکے 23 نومبر کو ان کی لاشیں تربت ٹیچنگ ہسپتال میںمنتقل کردیںاور دعویٰ کیا کہ ایک مقابلے میں مذکورہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ان چاروں افراد کی شناخت بطور لاپتہ افراد کے ہوگئی ہے جنہیں مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز نے مختلف علاقوں سے حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا۔

جعلی مقابلے میں قتل کئے گئے ان چار افراد میں بالاچ مولابخش کے اہلخانہ و دیگر سیاسی سماجی حلقے گذشتہ 5دنوں سے تربت میں سراپا حتجاج ہیں اور شہید فدا چوک پر میت کے ہمراہ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔جبکہ سیشن کورٹ نے پولیس کو بالاچ کے جعلی مقابلے میں قتل کامقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے لیکن اب تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

Share This Article
Leave a Comment