تربت : یونیورسٹی تربت کے طلبا کا قومی شاعر مبارک قاضی کی یاد میں خاموش واک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تربت نیورسٹی کے طلبا نے قومی شاعر مبارک قاضی کی یاد میں ایک خاموش واک کیا۔

واک میں اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد سمیت اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مبارک قاضی کے اشعار درج تھے، اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے طلباء نے اپنے تاثرات درج کیئے تھے۔

طلباء کے علاوہ واک میں پروفیسر ڈاکٹر عبدلصبور ، ڈاکٹر طاہر حکیم ، جمیل احمد بادینی، طارق رحیم ، گلاب مرزا ، سادق سبا ، باہدین احمد ، میر شریف ، میڈم شہناز ، میڈم فیروزہ اور دیگر شریک تھے۔

طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ مبارک قاضی کے نام یونیورسٹی کے اندر ایک یادگار تعمیر کی جائے۔

آج بروز پیر مبارک قاضی کا سوئم تھا جو پسنی میں عقیدت و احترام سے ادا کردی گئی۔

شرکاء نے انکی آخری آرام گاہ پر جاکر فاتحہ بھی پڑھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment