بلوچستان میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں میں شدت آگئی ۔
سنگر نیوز کو ملے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں چائنہ چوکی سےمزید2 افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔
لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت عنایت اللہ ولد کوہی بگٹی اور عثمان ولد رضو بگٹی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
مذکورہ افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ لاپتہ کئے گئے افراد کھیتی باڑی سے تعلق رکھنے والوگ ہیں ۔ہمارا کسی سیاسی یا کسی بھی کوئی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔ ہم انسانی حقوق اور حکومتی اداروں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کی اپیل کرتے ہیں۔
واضع رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں ایک ہفتے سے آپریشن کے نام سے پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے جس کے تحت متعدد افراد کو لاپتہ کردیا گیا ہے جبکہ متعدد افراد علاقہ بدر کئے جاچکے ہیں۔