بی آر جی کا ڈرون یونٹ "عامر ایرو گارڈینز” کے قیام کا اعلان، کچھی میں پہلا حملہ کرنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں آزادی پسندمسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز (BRG) نے نگرانی اور پاکستانی فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے ایک مخصوص ڈرون یونٹ کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

تنظیم کی جانب سے اس ڈرون یونٹ کا نام "عامر ایرو گارڈینز” (Aamir Aero Guardians) رکھا گیا ہے۔

بی آر جی کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نئے قائم کردہ ڈرون یونٹ نے کچھی (بولان) کے علاقے سنی میں پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر اپنا پہلا کامیاب حملہ بھی کیا ہے۔

اس اعلان کے ساتھ ہی بلوچ ریپبلکن گارڈز (BRG)، بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے بعد دوسری ایسی بلوچ مسلح تنظیم بن گئی ہے جس نے عوامی سطح پر اپنے مخصوص ڈرون یونٹ کا اعتراف اور اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بی ایل اے اپنے ڈرون یونٹ کا نام "قہار” (QAAHR) ظاہر کر چکی ہے۔

دفاعی اور عسکری ماہرین کے مطابق، بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے روایتی جنگی حربوں کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی (ڈرون وارفیئر) کا حصول اور استعمال اس طویل اور پُراسرار تنازعے میں ایک اہم اور گہرے اسٹریٹجک تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔

Share This Article