بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند نے امریکا میں منعقد یو ایس میامی کراٹے لیگ کا ٹائٹل جیت لیاہے۔
شاہ زیب رند نے میامی میں کامبیٹ کراٹے لیگ میں وینیز ویلا کے گیبو ڈیاز کو تین راؤنڈز میں شکست دی۔
تین، تین منٹ کے تین راؤنڈز کے بعد ریفریز نے شاہ زیب کو متفقہ فاتح قرار دیا۔
عوامی حلقوں کی جانب سے شاہزیب رند کو یو ایس میامی کراٹے فائٹ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ زیب رند کامبیٹ کراٹے میں شرکت کرنے والے پہلے بلوچستان کے فائٹر ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔