تربت میں فورسز چوکی پر راکٹ حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کی چوکی پرر اکٹ حملو ں کی اطلاعات ہیں۔

تربت شہر سے سنگر ڈیسک کو ملنے والی ایک اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سائن بورڈ کے مقام پر پاکستانی فورسز کی چوکی پر دو راکٹ فائر کئے جو چوکی پر گر کر دھماکے سے پھٹ گئے۔

ذرائع کے مطابق راکٹ حملے کے نتیجے میں فورسز کو نقصان پہنچاہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نےقبول نہیں کی ہے ۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ تربت کے علاقے آبسر میں ایک دھماکا ہو اہے جس میں 3 افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment