بولان میں دو قبائل مابین تصادم سے 6افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بولان میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6افرادہلاک ہوگئے۔

فائرنگ بولان کے علاقے بھاگ ناڑی کے گاؤں گنجلو کے مقام پر ہوا جہاں دو قبائلے کے درمیان مورچہ بند فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مورچہ بند فائرنگ لہڑی اور ما چھی قبیلے کے درمیان زمین کے تنازع پر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک شخص ابڑو اور چار لہڑی قبائل سے تعلق رکھتے ہیں۔

لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جارہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment