بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشگ گری کے مقام پر خواتین و بچوں نے احتجاجاًسی پیک روٹ کو بند کیا ہوا ہے اور وہ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جس سے گاڑیوں کی آمد ورفت رکی ہوئی ہے۔
احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جبری طور پرلاپتہ کئے گئے طالب علم سراج نور اور عارف بلوچ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
دھرنا مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی ہیں جن پر لاپتہ کئے گئے دونوں طالب علموں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ گذشتہ روز خضدار کے علاقے گریشگ سے پاکستانی فورسز نے 2بلوچ طالب سراج نور اور عارف بلوچ کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں طالب علم اپنی چھٹیاں گزارنے کیلئے اپنے آبائی علاقے میں آئے تھے، جن کو گریشک پوگی گواراست کے مقام پر جبراًلاپتہ کیا گیا۔