مستونگ: ایک ضعیف ماں کی بیٹوں کیلئے انصاف کی اپیل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ پڑنگ آباد کے رہائشی مقتول لیویز اہلکار ظہور شاہ اور منظور شاہ کی ضعیف والدہ نے سراوان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میرے بیٹے لیویز اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکی پر وہ اپنے گھر تک محدود ہوگئے تھے اور بعد میں میرے بیٹے کو گھر کے پاس فائرنگ کرکے قتل کیاگیا، ہم غریب لوگ ہیں اور ہمارا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

انھوں نے کہاکہ میرے بیٹے کے قتل میں ملوث اصل قاتلوں کو چھپانے اور انہیں گرفتار کرنے کے بجائے میرے دوسرے بیٹے سید منظور شاہ کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور انہیں زبردستی بھائی کاقاتل ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا میرا بیٹا بے قصور ہے اور میرے مقتول بیٹے کے قتل میں ملوث نہیں ہے۔ انہیں جائداد پر قبضہ کرنے کیلئے سازش کے تحت گرفتار کروایا گیاہے اوریہ مقتول بیٹے کی پنشن کو بھی ہڑپنے کی کوشش ہے۔میرے ایک بیٹے کو قتل کیاگیا اور دوسرے بیٹے کو گرفتار کروا کر جیل میں 25 دن سے پابند سلاسل کردیا گیاہے۔

انھوں نے کہاکہ میرے بیٹے کے علاہ اب ہمارا کوئی نہیں ہے، ہم کس کو اپنی فریاد سنائیں۔خدا راہ ہماری فریاد سنی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کریں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment