بلوچستان کے علاقے خضدارمیں عمر فاروق چوک پر دھماکا ہوا ہے جس سے متعدد افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق خضدار کے عمر فاروق چوک پر بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمر فاروق چوک پر بم دھماکے کے باعث آس پاس متعدد دکانوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔
کہا جارہا ہے کہ بم دھماکے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔
زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔
یہ ابتدائی خبر ہے تفصیلات آنے پر شامل کئے جائیں گے۔