وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 348 لاپتہ افراد کا ایک لسٹ مکمل تفصیلات کے ساتھ وفاقی حکومت کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ کے انڈر لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم سیل کے انچارچ وفاقی ایڈینشل ہوم سیکرٹری کو فراہم کردیا۔
واضع رہے کہ کچھ دن پہلے پاکستان کی وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کے لسٹ کے حوالے رابطہ کیا گیاتھا اسکے علاوہ بلوچستان ہوم ڈیپارمنٹ کو بھی 348 لاپتہ افراد کا لسٹ بھی فراہم کردیا۔
دریں اثنا گزشتہ دنوں 348 لاپتہ افراد کا ایک لسٹ مکمل تفصیلات کے ساتھ سردار اختر کے سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیشن کے حوالے بھی کیا گیا۔
نصراللہ بلوچ نے اس امید کا اظہار کیا کہ عدلیہ، حکومت، ملک کے طاقتور اداروں کے سربراہان اور سیاسی پارٹیاں لاپتہ افراد کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے۔