وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ عہدے سے مستعفی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا۔

نصر اللہ بلوچ نے روزنامہ انتخاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اختلافات کی وجہ سے نہیں بلکہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر تنظیم سے مستعفی ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ مخالفت کے باعث نہیں ذاتی اور گھریلو مصروفیات کی بنا پر دیا ہے۔

واضع رہے کہ وی بی ایم پی کے قیام سے ہی نصر اللہ بلوچ تنظیم کے چیئرمین ہیں اور تنظیم کے تشکیل کو ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ ہوا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment