بلوچ لاپتہ افراد کا احتجاجی کیمپ 4651 دنوں سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جسے اب تک 4651 دن مکمل ہوگئے۔

بی ایس او کی مرکزی کمیٹی کے ممبر عدنان بلوچ، کوئٹہ زون کے انفارمیشن سیکرٹری اسرار بلوچ، مقبول بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے رہنما ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ اس وقت بلوچستان ایک جنگ زدہ علاقہ ہے بلوچ جو اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیے ایک پر امن طریقے سے جد وجہد کر رہے ہیں ریاستی فورسز ان کی اس آواز کو دبانے کے لیے ان پہ طرح طرح کے انسانیت سوز اور وحشیانہ حربے استعمال کر رہے ہیں۔ریاستی فورسز کے ان مظالم کو قابض کے تمام ستون کی توثیق و تاحید حاصل ہے اس لیے ہمیں ہرگز یہ امید نہیں کہ اس قابض ریاست کا میڈیا عدلیہ اور سیول سوسائٹی سمیت کوئی بھی ادارہ جاری بلوچ نسل کشی کو روکے گا لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ہم ایک بار پھر اقوام متحدہ یورپی یونین ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت تمام اعلیٰ زرائع ابلاغ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں جاری بہمانہ اور انسانیت سوز کاروائیوں کا فوری نوٹس لیکر مداخلت کرکے اس جاری بلوچ نسل کشی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کر کے اپنا اخلاق اور قانونی فرض پورا کریں۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ان عالمی اداروں سے اپیل قابض ریاست کی طرح ان سے خیرات مانگنا نہیں بلکہ ان کا بلوچ مسلے کا بابت ذمہ داریاں ان کو یاد دلانا ہے کیونکہ انسان ہونے کی حیثیت سے وہ تمام انسانی حقوق کے قوانین بلوچ پر بھی لاگو ہوتے ہیں جن کے طفظ کے لیے یہ اداریں عرصہ دراز سے دنیا بھر میں کوشاں ہیں یہ ادارے انہیں قوانین کا نفاذ یقینی بنا کر بلوچستان میں اس قاتل بو غارت کے نہ روکنے والے سلسلے کو روک سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بلوچوں کے جبری اغوا سمیت تمام انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے سلسلے کو روکا جائے لیکن دوسری طرف پاکستان ان پر امن جمہوری احتجاجوں سے بے نیاز اور انسانی حقوق کے ضا بطو ں کو روندتے ہوئے بلوچ نسل کشی کے سلسلے کو بلا توقف جاری رکھا ہوا ہے پاکستانی فورسز نے انہی انسانیت سوز مظالم کی ایک تازہ مثال گزشتہ دنوں بلوچستان کے عالقہ نوکنڈی میں دیکھی گئی جہاں ایف سی نے غریب بلوچوں پر انتہائی سفاکانہ ٹارگٹ کلینگ کی جس میں کچھ شہید اور باقی زخمی ہوئے جن میں 8سالہ معسوم بچے بھی شامل تھے۔

Share This Article
Leave a Comment