بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جسے 4637 دن مکمل ہوگئے۔
نوشکی سے سیاسی سماجی کارکنان فیاض شاہ، دادشاہ سمیت دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہاریکجہتی کی۔
اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماما قدیر بلوچ نے ان سے مخاطب ہوکر کہا کہ پاکستان مقبوضہ بلوچستان کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی کارروائیوں میں بروئے کار ہے جس کے باعث نہ صرف بلوچ عوام میں ان کے خلاف نفرت پیدا ہوگئی ہے بلکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے میں ان کے خلاف بین الاقوامی دباؤ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، بلوچ قومی مسئلہ کے حل کے لئے فوجی ذرائع اور دیگر طاقت کے بے دریغ استعمال کی پاکستانی ریاستی پالیسی اسٹیبلشمنٹ کی روایتی استعماری سوچ کی عکاسی کرتاہے، جو کہ پرامن جدوجہد کی شاندار کامیابیوں کی تاریخ و سچائی کو جھٹلانے اورحقائق سے فرار ہونے کی ان کی عاقبت اندیش روش کو ظاہر کرتاہے، بلوچ فرزندوں کی بازیابی کے مسئلہ کو حل کرنے کے حوالے سے پاکستانی مقتدرہ کی اس روایتی استعماری سوچ اور پالیسی میں کسی مثبت تبدیلی نظر نہیں آرہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیر فطری وجود اور اس کی قبضہ گیرانہ پالیسی نہ صرف بلوچ قوم کے خلاف طاقت کے بے جااستعمال و انسانی حقوق کج خلاف ورزیوں کا باعث بن رہے ہیں،بلکہ علاقائی وعالمی امن استحکام مذہبی رواداری اور جمہوری اقدار کے فروغ میں بھی بہت بڑی رکاوٹ ہے انتہا پسندی کی سرپرستی کیذریعے پاکستان نے علاقائی و عالمی امن و استحکام کو خطرات سیدوچار کردیا ہے۔ اقوام متحدہ یورپی یونین، او آئی سی، نیٹو سمیت عالمی برادری کو چائیے کہ بلوچ قوم کے خلاف پاکستان جارحانہ کاروائیوں اورناپاک منصوبوں کی روک تھا کے لئے موثر اقدام کریں تاکہ بلوچ قومی مسئلے کا منصفانہ حل نکلے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی روک تھام ممکن ہوسکے۔