بی ایس او کے سابق چیئرمین اور بی این ایم کے رہنمارحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراسلام آباد میں حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف جاری بلوچ طلبا کی پر امن احتجاج پر پولیس تشددکے ردعمل پر اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ
پاکستان کی بلوچ مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کچھ بلوچ طلباء اپنے تعلیمی سال عقوبت خانوں میں گزارتے ہیں اور باقی پریس کلبوں کے سامنے احتجاج میں۔ ریاست بلوچوں میں بڑھتی ہوئی تعلیم اور بیداری سے خوفزدہ ہے۔ رات کتنی ہی اندھیری اور لمبی کیوں نہ ہو سورج کو طلوع ہونا ہی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔