وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہ بلوچستان میں مسخ شدہ لاشیوں کی دوبارہ برآمدگی کاآغازباعث تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک انسانی المیہ ہے اس کی روک تھام ملک کی بقا کے لیے لازمی ہے مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کے بعد لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی کرب و اذیت میں مزید اضافہ ہوا ہے وہ سوچتے ہیں کہ کہیں یہ ان کے لاپتہ پیارے تو نہیں کیونکہ بلوچستان میں پہلے جتنی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں ان میں سے اکثریت پہلے سے لاپتہ افراد کی تھیں۔
نصراللہ بلوچ نے عدلیہ اور حکومت اپیل کی کہ ژوب سے برآمد ہونے والے مسخ شدہ لاشوں کا نوٹس لی اور اس حوالے سے تحقیقات کرکے اصل محرکات لوگوں کے سامنے لائے اور ان میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان مسخ شدہ لاشوں کے شناخت کی تمام ذرائع استعمال کیا جائے تاکہ یہ لاشیں انکے خاندان تک پہنچ سکیں اوروہ عزت و احترام کے ساتھ انہیں دفنا دیں اور زندگی بھر کی اذیت سے انہیں نجات مل سکے۔