امید ہے قدوس بزنجو لاپتہ افراد کی بازیابی میں کردار ادا کرینگے، نصر اللہ بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری بیان میں قدوس بزنجو کو بلوچستان کا وزیراعلی بنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محترم قدوس بزنجو آپ کے علم میں ہوگا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کئی سالوں سے اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کے لیے پرامن اور آئینی طریقے سے جد و جہد کرتے آرہے ہیں انکا مطالبہ بھی آئینی ہے۔

کہ اگر انکے لاپتہ افراد مجرم ہے تو انہیں عدالت کے ذریعے سزا دی جائے بے قصور ہے تو انہیں رہا کیا جائے اس دنیا میں نہیں ہے تو اہلخانہ کو بتا دیا جائے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب تک یہ لاپتہ افراد کے مسلے میں خاص پیش رفت نہیں ہورہی ہے اور جبری گمشدگی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ شدید ذہینی اذیت میں مبتلا ہے اور اس حوالے اہل بلوچستان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

محترم قدوس بزنجو صاحب اب آپ بلوچستان کے آئینی سربرہ ہو اسلیے ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بلوچستان کے اپنے ماں اور بہنوں کے سر پر دست شفقت رکھ کر انکے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کو یقینی بنانے اور جبری گمشدگیوں کے مسلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے کے غمزادہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائے گے۔

Share This Article
Leave a Comment