لورالائی میں گیس لیکیج سے میاں بیوی ہلاک،دالبندین سے لاش برآمد

0
255
The dead man's body. Focus on hand

لورالائی میں گیس لیکیج کے باعث میاں بیوی ہلاک ہوگئے جبکہ ،دالبندین سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

رواں مہینے بلوچستان میں گیس واقعات میں 18 افراد ہلاک اور 23 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں گیس لیکیج کے باعث میاں جمال خان ولد بخت توخئی اور ان کی ایلیہ ہلاک ہوگئے، نعشوں کو لورالائی ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔

حکام کے مطابق واقعہ گیس لیکیج کے باعث کمرے میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث پیش آیا۔

واضح رہے سردیوں کے آغاز کیساتھ ہی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس لیکیج اور دیگر واقعات میں ہر سال کئی افراد زندگی ہار جاتے ہیں۔

دو روز قبل خضدار کے علاقے زہری سلمانجو میں گیس سلنڈر دھماکے میں دو خواتین سمیت چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے تھے۔

دریں اثنابلوچستان کے ضلع چاغی کے مرکزی شہر دالبندین کے قریب سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

کیو آر ایف کمانڈر عبد الکریم نوتیزئی کے مطابق دالبندین ایئر پورٹ روڈ کے قریب سے ایک شخص کی نعش بر آمد ہوا ہے جس کو ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں اس کی شناخت عبد المالک کے نام سے ہوئی۔

لواحقین کے مطابق وہ صبح سویرے گھر سے نکلا تھا بعد میں اسکی موت واقع ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here