مشکے میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈنے فائرنگ کرکے 2معصوم چرواہے شہید کردیئے ۔
سنگرنیوز ڈیسک کو ملنے والی مقامی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے وادی مشکے میں مقامی ڈیتھ اسکواڈ نے 2چرواہوں کوفائرنگ کرکے شہید کردیا اوران کی مویشیوں کو اپنے ساتھ لے گئے ۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ ریاستی حمایت یافتہ مسلح ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے یہ کارروائی وادی مشکے کے علاقے زامڑو میںکی جہاں دونوں چرواہوں کو فائرنگ کرکےشہیدکردیا گیاتھا۔
شہید ہونے والے دونوں بھائی بتائے جاتے ہیں جن کی شناخت واجو اور شعیب ولد محمد عمر کے ناموں سے ہوگئی ہے جو چرواہے تھے اور انہیںاس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے بھیڑ بکریوں کو چرارہے تھے ۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ دونوں بھائیوں کوریاستی حمایت یافتہ علی حیدر محمد حسنی کے مسلح ڈیتھ اسکواڈنے شہید کرنے کے بعد ان کے مویشیوں کوبھی اپنے ساتھ لے گئے ۔
یاد رہے کہ شہید ہونے والے واجو اور شعیب کا تعلق ایک بزرگ بلوچ واجہ ساہو کے خاندان سے ہے ۔
کچھ برس پہلے دسمبر کے مہینے میں واجہ ساہوکے خاندان کے 12افرادکو پاکستانی فوج اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے درندگی کے ساتھ قتل کردیا تھا ۔اورواجو اور شعیب واجہ ساہوکے بھانجے بتائے جاتے ہیں۔
واضع رہے کہ پاکستانی فوج بلوچستان کے پہاڑی سلسلوں جہاں آبادیاں الگ تھلگ اور بٹی ہوئی ہیں پر روزانہ کی بنیاد پر زمینی وفضائیہ فوجی آپریشنز کرتی رہتی ہے اور وہاںپاکستانی فوج کی جنگی جرائم کی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی دل ہلا دینے والی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن میڈیا کی عدم رسائی کی وجہ سے وہ نیوز کا حصہ نہیں بن پاتے اور علاقہ مکینوں کے حافظے اور روح کا کرب بن جاتے ہیں۔