مند: پاکستانی فوج نے 2 لاشیں لیویز کے حوالے کردیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

ضلع کیچ کے سرحدی تحصیل مند سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے مند تھانہ میں دو افراد کی لاشیں مقامی انتظامیہ کی حوالے کیے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد گذشتہ روز میر آباد کے علاقے میں سیکورٹی فورسز سے ایک مبینہ جھڑپ کے دوران مارے گئے تھے اور ان کی لاشیں سیکورٹی فورسز نے ہمارے تحویل میں دیئے ہیں

حکام نے تاحال لاشوں کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں کہاہے ۔

واضح رہے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان سے ہزاروں افراد جبری طور پر لاپتہ ہے جبکہ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ان لاپتہ افراد میں سے متعدد کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا جاتا ہے اور بعد میں ان کی لاشیں پھینکی جاتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment