تربت: پاکستانی فوج نے 4 افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کی ٹیچنگ ہسپتال میں پاکستانی فوج نے 4 افراد کی لاشیں منتقل کردیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

فورسز کی جانب سے لاشیں ہسپتال منتقل کرنے کے بعد انتظامیہ نے مذکورہ لاشیں شناخت کے لیے مردہ خانے میں رکھ دیں۔

سرکاری حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آج یہ لاشیں اسپتال پہنچائیں جنہیں شناخت کے لیے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ افراد ناصر آباد کے علاقے میں گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے۔ تاحال ان کی شناخت اور دیگر تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ نعشیں جبری طور پر لاپتہ افراد کی ہونگی جنہیں دوران حراست یا جعلی کارروائی میں ماضی کی طرح ماورا ئے عدالت قتل کرکے انہیں مسلح افراد دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

Share This Article