بلوچستان کے علاقے سبی کے علاقے ڈھاڈر میں نامعلوم مسلح افراد دو قبائلی شخصیات کو اغواء کرکے لے گئے۔
سبی ڈھاڈر کمبڑی پل قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے دوران ناکہ بندی دو مقامی قبائلی شخصیات کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈھاڈر صدر پولیس تھانے کی حدود سبی ناڑی بینک کے قریب کمبڑی پل کے مقام قومی شاہراہ پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد کی ناکہ بندی کے دوران مقامی دو قبائلی شخصیات وڈیرہ علی احمد رند اور میر اسلم جتوئی کو نا معلوم مسلح افراد نے ان کواغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور سکیورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویاں کی بازیابی کیلئے کوشش تیز کردی گئیں۔