تربت : بل نگور میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، 2 اہلکار ہلاک، 5 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کی سب تحصیل بل نگور کے علاقے درچکو اور جت کے درمیان پاکستانی فورسز پر دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔

سرکاری حکام کے مطابق واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ہلاک اہلکار وں کی میتیں اور زخمیوں کو ایف سی ہیڈکوارٹر تربت منتقل کیا گیا جہاں سے ہلاک ا ہلکار کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article