بسیمہ میں پاکستانی فوج کے 20 گاڑیوں کے قافلے پر شدید حملہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ کے علاقے پٹک میں پاکستانی فوج کے تقریباً 20 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر شدید نوعیت کا حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جانی نقصان کی ابتدائی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق قافلے میں ٹرک اور دیگر فوجی گاڑیاں شامل تھیں جنہیں پٹک کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے فوراً بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جو کافی دیر تک جاری رہیں۔

تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، اور نہ ہی پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اس واقعے اور جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں غیر معمولی شدت آ گئی ہے، جس کے باعث سکیورٹی اہلکاروں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

باخبر ذرائع اور مقامی رپورٹس کے مطابق مسلسل حملوں اور دباؤ کے باعث متعدد اہلکار بلوچستان میں ڈیوٹی انجام دینے سے انکاری ہیں، کئی اہلکاروں کی جانب سے خودکشی اور خودکشی کی کوششوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں اہلکار بلوچستان سے اپنے تبادلے کے خواہاں ہیں تاہم حکام کی جانب سے ان کے تبادلے روکے جانے کے باعث فورسز کی صفوں میں بے چینی مزید بڑھ گئی ہے۔

Share This Article