بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں مزید دو شہریوں کی جبری گمشدگی اور دو جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کی تفصیلات سامنے لائی ہیں۔
بی وائی سی کے جاری کردہ ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق 32 سالہ دکاندار خالد ولد حاجی حضور بخش، ساکن قاضی آباد نوشکی کو 21 نومبر 2026 کو شام 5 بجے کیڈٹ کالج نوشکی کے سامنے سے ایف سی (FC) اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
اسی طرح 27 سالہ دکاندار اسرار احمد ولد حاجی عطا محمد، ساکن کلی شریف خان نوشکی کو 2 اکتوبر 2026 کو شام 5 بجے کلی بادینی، سریاب روڈ کوئٹہ سے ملٹری انٹیلی جنس (MI) اہلکاروں کی جانب سے جبری لاپتہ کیے جانے کی تفصیل درج کی گئی ہے۔
بی وائی سی کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹاکے مطابق عابد ارمان ولد علی احمد، ساکن تاسپ پنجگور کو 18 نومبر 2026 کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جو 23 نومبر 2026 کو پنجگور میں بازیاب ہو گئے۔
اسی ریکارڈ کے مطابق ظاہر بلوچ ولد داد محمد، ساکن سنگان سبی کو 21 اکتوبر 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، جنہیں 13 نومبر 2026 کو سبی میں بازیاب کیا گیا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔