بلوچستان کے کچھی کے علاقے لمجی کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو اغواءکر لیا۔
حملے میں مسلح افراد نے سرکاری اسلحہ ،گولیاں موٹر سائیکل ودیگر سامان بھی اپنے قبضے لے کر چلے گئے۔
پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود لمجی دوسہ پولیس چیک پوسٹ قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے دوران ڈیوٹی دو پولیس اہلکاروں طارق علی اور نذیر احمد کو مبینہ طورپر اسلحے کے زور پر اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ مسلح افراد ان کا سرکاری اسلحہ گولیاں واکی ٹاکی موٹر سائیکل ودیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغوی اہلکاروں کی بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردی گئیں۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔