بولان میں پاکستانی فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، یو بی اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

یونائیٹڈ بلوچ آرمی( یو بی اے) کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ روز تقریباً شام 6:00  بجے کے قریب بولان کے علاقے تحصیل مچھ آب گم اور گیثانی کے درمیانی علاقے میں قائم قابض پاکستانی فوج چیک پوسٹ پر سنائپر اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے۔

Share This Article