ژوب میں سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ژوب سے اطلاعات ہیں کہ سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے ہلاک ہوگئے۔

آمدہ کے مطابق سٹی پولیس اسٹیشن شیرانی اورشاکر ہوٹل کے عقب میں واقع پہاڑی علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیاگیا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2بچے ہلاک ہوگئے جن کی عمریں 13اور14سال بتائی جاتی ہیں اورانکا تعلق مانی خواہ کے خانہ بدوش گھرانے سے ہے۔

تاہم دوسری جانب یہ دعوے میں بھی سامنے آرہے ہیں کہ یہ دونوں کمسن بچے ضلع شیرانی میں شاکر ہوٹل کے قریب پہاڑی جنگل سے گزشتہ روز عصر کے وقت لاپتہ ہو ئے تھے اور یہ دونوں چرواہے تھے آج صبح مردہ حالت میں مل گئے۔ اور ان میں ایک کی شناخت یتیم علی خان اوردوسرے کی جمعہ گل کے بیٹے کے نام سے کی جارہی ہے۔

Share This Article