بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں غیرت کے نام پرباپ نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی سمیت2افراد کو قتل کردیا۔
پو لیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود گوٹھ مولابخش میں مبینہ طورپر غیرت کے نام پر باپ نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی اور انکے مبینہ آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔
پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے ۔