مکران میڈیکل کالج کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کا اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج آج پانچویں روز بھی جاری رہا۔ تاحال کالج انتظامیہ اور طلبہ کے درمیان مذاکرات نہیں ہو سکے، جبکہ طلبہ کے بنیادی مسائل بدستور حل طلب ہیں۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ ہر سال وائوا امتحانات میں طلبہ کو فیل کرکے ان کا تعلیمی سال ضائع کیا جاتا ہے، جس کے خلاف بارہا احتجاج اور کلاسز کا بائیکاٹ کیا گیا، لیکن اس کے باوجود آج تک مسائل کا مستقل حل نہیں نکالا جا سکا۔

طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر سنجیدہ اقدامات کرے، طلبہ کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں اور ان کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنایا جائے۔

طلبہ کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کے جائز مطالبات تسلیم کرکے مسائل حل نہیں کیے جاتے۔

Share This Article