کوئٹہ میں گھر سے تشدد زدہ نعش برآمد،پنجگور سے برآمد نامعلوم نعش امانتاً سپردخاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں ایک گھر سے تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے جبکہ پنجگور سے چند روز برآمد ہونے والی نعش کی شناخت نہ ہونے پر امانتاً سپرد خاک کردیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں گھر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش تھانہ قائد آباد کی حدود مری آباد سید آباد میں واقع ایک گھر سے ملی جس کی شناخت عاقل حسین ولد شاہد رضا سکنہ علمدار روڈ کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانب پنجگور میں چند روز قبل تحصیل گوارگو سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت نہ ہونے پر انہیں امانتاً سپردخاک کردیاگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل تحصیل گوراگو سے برآمد ہونے والی نا معلوم شخص کی لاش کی شناخت نہ ہو سکی ،لاش کی شناخت کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی، لیکن تاحال کوئی وارث یا شناخت سامنے نہ آ سکی۔جس کے بعد نامعلوم لاش کو امانتاً ایئرپورٹ روڈ والے قبرستان پنجگور میں دفنا دیا گیا۔

Share This Article