نوکنڈی میں پاکستانی فوج،پولیس اور مائننگ کمپنی پر مسلح حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں نا معلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوجی فورسز کے ایک قافلے کو شدید حملے کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ الگ الگ کارروائیوں میں مائننگ کمپنی کی سائٹ اور لیویز فورس کی چیک پوسٹ کا کنٹرول سنبھال لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نوکنڈی کے قریب مسلح افراد نے پیش قدمی کرتے ہوئے فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت اور شدید زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دیگر پیش رفت میں مسلح افراد نے علاقے میں قائم ایک مائننگ کمپنی کی سائٹ اور لیویز فورس کی چیک پوسٹ پر یکایک قبضہ کر لیا۔

کارروائی کے دوران مائننگ کمپنی کے عملے اور لیویز فورس کے اہلکاروں کو تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ چیک پوسٹ پر موجود تمام سرکاری اسلاح و سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ان کارروائیوں کے بعد علاقے میں فورسز کی نقل و حرکت اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

Share This Article