بلوچستان کے شہر گوادر کے ساحل پر دنیا کے سب سے بڑے آبی جانداروں میں شمار ہونے والی بلیو وہیل مردہ حالت میں پائی گئی، جس کی لمبائی تقریباً 30 فٹ بتائی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بلیو وہیل گزشتہ دو روز سے گوادر کے سمندر میں مختلف مقامات پر تیرتی ہوئی دیکھی جا رہی تھی۔
بدھ کے روز سمندری لہریں اسے گوادر ایسٹ بے کے ساحل کے قریب لے آئیں، جہاں وہ مردہ حالت میں پائی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر سمندری حیات کے تحفظ سے متعلق اداروں کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاہم، تاحال وہیل کی موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔