بلوچی موسیقی سے متعلق ایک انتہائی اہم اور گراں قدر تحقیقی کتاب ’’سُروز‘‘ اب اردو زبان میں بھی شائقین کے لیے دستیاب ہو گئی ہے۔
نامور محقق و مصنف گلزار گچکی کی اس کتاب کا اردو ترجمہ پناہ بلوچ نے کیا ہے، جسے ’’سُروز (ماضی، حال اور مستقبل)‘‘ کے عنوان سے شائع کیا گیا ہے۔
یہ تحقیقی کتاب بلوچی موسیقی کے قدیم ساز ’’سُروز‘‘ کی تاریخ، اس کے ماضی، حال اور مستقبل کے تمام گوشوں پر روشنی ڈالتی ہے۔
بلوچی موسیقی، ثقافت اور فن سے لگاؤ رکھنے والے شائقینِ موسیقی، محققین اور طلبہ کے لیے یہ کتاب ایک بہترین علمی و تحقیقی سرمایہ قرار دی جا رہی ہے۔