نیپال میں سیلاب سے 400 سیاح لا پتہ، 31 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

نیپال اور تبت کی سرحدی علاقے میں اچانک آنے والے سیلاب کے بعد تقریباً 400 سیاحوں کے لا پتہ ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ حکام نے 18 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

نیپال ٹورازم بورڈ (این ٹی بی) کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو حکمت سنگھ آئر نے بی بی سی نیپالی کو بتایا کہ لا پتہ افراد میں 291 غیر ملکی شامل ہیں۔

ان کے مطابق بیشتر سیاح تبت میں واقع مقدس مقام کیلاش مانسرووار جا رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ٹور آپریٹرز کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر اعداد و شمار مسلسل اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں، کیونکہ لا پتہ افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

لا پتہ افراد میں 100 سے زائد انڈین، 17 ملائیشین، 12 برطانوی اور چار جنوبی افریقی شہری ہیں، جبکہ امریکہ، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے شہری بھی لا پتہ بتائے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر 25 منٹ تک 31 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی تھی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article