بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کانکن ہلاک ، 4 بے ہوش ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ہفتہ کو دکی کے علاقے ناصر آبادمیں کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے کے باعث دو مزدور محبت اللہ اور روزی محمد ہلاک جبکہ چار بے ہوش ہوگئے۔
متاثرہ مزدوروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک مزدوروں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔