بلوچستان : چار روز سے جاری فوجی آپریشن میں وسعت ، کئی آبادیاں غائب، متعدد افراد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوج نے ضلع کیچ،ضلع آواران،ضلع واشک،ضلع پنجگورمیں فوجی آپریشن کو وسعت دیکر آواران کی جانب سے سرحدی علاقوں پر آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔اور اس میں مزید شدت لائی گئی ہے ۔

سنگر کے ذرائع بتاتے ہیں کہ گچک،کیل کور،کولواہ،گندہ چائی،زر بار پہاڑی علاقے میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔

جبکہ مذکورہ پہاڑی علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ اضلاع میں جاری فوجی آپریشن کے نتیجے میں کئی چھوٹی چھوٹی آبادیاں مکمل طور پر مٹادی گئی ہیں اور وہاں کے مکینوں کا کچھ اتا پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں گئی ہیں۔

جبکہ چار روز سے جاری آپریشن میں کئی خواتین و بچوں کی جبری گمشدگی کے واقعات بھی رپورٹ ہوچکی ہیں اور کئی بستیاں جلا ئی گئیں ہیں ۔

مواصلاتی نظام مکمل معطل ہے اور ان اضلاع کے سرحدی علاقوں میں فوج کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ 6گن شپ ہیلی کاپٹر فضائی شیلنگ کر رہی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment