بلیدہ میں فورسز نے 3افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلیدہ کے علاقے بزپیش ماسٹر ناصر بازار میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے گھروں پر دھاوا بول کر، گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیئے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز نے لوگوںکے موٹر سائیکل نذر آتش کئے اور گھروں کے قیمتی سامان بھی قبضے میں لے لئے۔

جبکہ خواتین اور بچوں کوہراساں کرکے تین نوجوانوںکو گھر والوں کے سامنے شدید تشدد کا نشانہ بنا کر زبردستی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ جن میں دو سگے بھائی جاسر اور باسط ولد شریف اور علم ولد امیت شامل ہیں۔

فورسز نے کمسن بچوں کو بھی اغوا کرنے کی کوشش کہ جس پر خواتین نے مزاحمت کی تو انہیں تشدد کا نشانہ بناکر چھوڑ دیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment