بلوچستان کے ضلع کچھی میں سڑک کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے سے پاکستانی فورسزکے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ کہا جارہا ہے کہ حملے میں گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے حملے کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے گوٹھ مہیسر شاہوانی کے قریب سڑک کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرا گئی جس سے زوردار دھاکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فوجی قافلے کو نشانہ بنایاہے۔
واقع کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے ۔
علاقے کی ناکہ بندی کرکے تخریب کاروں کی تلاش شروع کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے حملے بعد فوجیوں کے اسلحات اور دیگر سامان بھی اپنے قبضے میں لے لئے۔
اب تک کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی فورسز حکام کا موقف سامنے آیا ہے۔