اوتھل: کوسٹل ہائی وے پر ٹرالر کھائی میں جاگرا، بچے سمیت 3 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے اوتھل میں مکران کوسٹل ہائی وے پر دلتوس چڑھائی کے مقام پر ٹرالر تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گرا۔

حادثے کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے دلتوس چڑھائی کے مقام پر گوادر سے کراچی جانے والا ٹرالر تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گراجس کے نتیجے میں ایک بچہ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت عظیم ولد مدثر اور محمد یوسف کے نام سے ہوگئی جبکہ بچے کی نام معلوم نہ ہوسکی۔

حادثے میں سید ملک نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔

لاشوں اور زخمی کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا اور شدید زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،جسے کراچی منتقل کردیا گیا۔

Share This Article