باجوڑ میں کھیتوں میں دھماکے سے 4 نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے پشتون علاقے باجوڑ کے ماموند لغڑی میں کھیتوں میں ہونے والے ایک دھماکے میں 4 نوجوان ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ دھماکا پاکستانی فوج کی جانب سے کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طور پر سول ہسپتال خار منتقل کیا گیا۔

ضلعی پولیس افسر وقاص رفیق کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ دھماکہ مارٹر گولہ تھا یا کوئی دیسی ساختہ بم رکھا گیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ ’اس واقعے میں 4 بچوں کی جان چلی گئی ہے اور دو زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔‘

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 13 سے 18 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

واضع رہے کہ اس سے قبل تیراہ میں پاکستانی فورسز کے فضائی حملے میں متعددخواتین و بچے ہلاک ہوئے ہیں ۔

واقعہ کے بعد پاکستانی فوج پر غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

Share This Article