تربت: سنگانی سر میں دستی بم دھماکہ،8 افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سر میں گذشتہ شب ایک دستی بم دھماکے میں 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنگانی سر میں دستی بم کے دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج اور طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت ظفر، مرتضی، شاہ زیب، جہانزیب، اشرف، محمد حسام، احسان اور نادل کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ایف سی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو تربت منتقل کر کے طبی امداد فراہم کیگئی ہے۔

اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکاکہ دستی بم کہا پھینکا گیا جس سے لوگ زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Share This Article