بلوچستان کے علاقے زیارت سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ ضبط کر لئے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب زیارت کے علاقے زرند اور کواس کے درمیان مسلح افراد نے ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کی اس دوران زیارت سے ڈیوٹی سے واپس آنے والے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا۔
علاقے سے ذرائع کے مطابق مسلح افراد ایک گھنٹے تک روڈ پر ناکہ لگا کر چیکنگ کرتے رہے۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھا۔
اب تک کسی تنظیم نے اس ناکہ بندی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔
البتہ ماضی میں بلوچ مسلح تنظیمیں بی ایل اے اور بی ایل ایف اس طرح کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔