ماما قدیر کی طبیعت پھر ناساز،تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال کراچی منتقل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ۔

آج انہیں تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق انہیں آئسولیشن وارڈ میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

واضع رہے کہ ماما قدیر کی اس سے قبل دو مرتبہ طبیعت ناساز ہوگئی تھی جو پہلے کراچی اور پھر کوئٹہ ہسپتال میں زیر علاج رہا اور پھر اپنے آبائوں علاقے میں صحت یابی کے لئے منتقل ہو ا۔

طبیعت میں بہتری آنے کے بعد وہ دوبارہ کوئٹہ میں جاری لاپتہ افراد احتجاجی کیمپ میں شریک ہوگئے تھے ۔

Share This Article