بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج نے چتکان بازار گچک اڈا کے مقام پر واقع ایک دکان پر چھاپہ مارکرایک بلوچ نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
جس کی شناخت اسداللہ ولد عطا محمد کے نام سے ہوگئی ہے جو پنجگور گچک سوروک کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔
مقامی ذرا ذرائع کے مطابق اسداللہ پانچ سال سے دکانداری کر رہا ہے ۔
واضع رہے کہ اسداللہ بلوچ کی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کی کارروائی 12جولائی کو ہوئی تھی لیکن بلوچستان بھر میں مواصلاتی نظام نہ ہونے اورمتاثرین کے خاندان خوف و ہراس کی وجہ سے ان مجرمانہ کارراوئیوں کو اس بنا پر چھپاتے ہیں تاکہ ان کے پیاروں کو کچھ نقصان نہ پہنچایا جائے اور وہ بخیرو عافیت گھر لوٹ آئے۔
البتہ ادارہ سنگر کو اس جبری گمشدگی کی رپورٹ آج موصول ہوا ہے جسے پبلش کیا جارہا ہے ۔