ملازمین پر تشدد و گرفتاریاں: بلوچستان کے وکلا آج عدالتوں کا بائیکاٹ کرینگے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان و مکران کے وکلا تنظیموں نے بلوچستان گرینڈ الائنس (ملازمین) کے پرامن احتجاج پر کوئٹہ میں پولیس کی شیلنگ، کریک ڈاؤن، اور رہنماؤں پر تشدد و گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وکلا تنظیموں، بلوچستان بار کونسل، مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی۔ کیچ بار، گوادر بار، پنجگور بار اور دیگر وکلاء تنظیموں نے اس اقدام کو غیر قانونی اور آئینی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے، ملازمین کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

وکلا تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ 26 جون کو مکران بھر میں بطور احتجاج تمام عدالتی کارروائیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار رہنماؤں کو فی الفور رہا کرکے ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرکے ملازمین پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیں۔

بیان میں تمام وکلا و ممبران کو ہدایت کی گئی کہ وہ آج عدالتی کارروائیوں کے مکمل بائیکاٹ کو یقینی بنائیں۔

Share This Article