کراچی : پروگریسو یوتھ الائنس کے رکن فورسز ہاتھوں جبری طور پرلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گذشتہ شب دو بجے کے قریب کراچی سے پروگریسو یوتھ الائنس کے رکن کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے محمد امین بلوچ کو پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

پروگریسو یوتھ الائنس نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محمد امین بلوچ کو فی الفور بازیاب کیا جائے اور اگر اس کے خلاف کوئی مقدمہ واقعی درج ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

تنظیم کی جانب سے محمد امین کو منظر عام پر نہ لانے کی صورت میں احتجاج کا عندیہ دیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment