چاغی سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے چاغی سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں ڈاک ایریا سے برآمد ہوئی ہیں۔

اطلاع ملتے ہی چاغی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

لاشوں کو شناخت کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) چاغی منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

اب تک لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی البتہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےکہ ہلاک افراد کا تعلق جبری لاپتہ افراد سے ہوسکتا ہے ۔

حالیہ چند دنوں میں پاکستانی فورسز کی جعلی کارروائیوں میں ماورائے عدالت قتل کئے گئے تمام افراد کی شناخت پہلے سے جبری لاپتہ افراد کے طور پر ہوگئی ہیں جنہیں حراست کے دوران شدید تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرکے جعلی مقابلوں میں عسکریت پسند ظاہر کیا گیا ہے۔

Share This Article