بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مستونگ میں ڈی سی ہاؤس پر دستی بم حملے کیذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 16 مئی 2025 کی شام پانچ بجے کے قریب مستونگ شہر میں ڈپٹی کمشنر کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع انتظامیہ کا سربراہ ہوتا ہے اس لئے بی ایل ایف نے ڈی سی ہاؤس، مستونگ پر یہ دستی بم حملہ اسے متنبہ کرنے کیلئے کیا کہ وہ سول انتظامیہ کو قابض فوج اور قاتل انٹیلیجنس اداروں کا آلہ کار بننے سے روکیں یا پھر اس کی سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔
انہوںنے کہا کہ مستونگ میں ڈپٹی کمشنر کے گھر پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستان کے نوآبادیاتی استحصالی منصوبوں اور فوجی و انتظامی مشینری پر حملے جاری رگھیں گے۔